News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

دنیا

صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت

Tuesday, 13 October 2026

17 ویوز
صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت


سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے خلاف ممکنہ آپریشن سے قبل شہریوں کو یمنی آئل کمپنی اور سینٹرل سباحہ اسٹیشن کے اطراف سے انخلا کی ہدایت جاری کردی ہے۔ سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صنعا میں ممکنہ حملے سے قبل نشان زدہ علاقے کو فوری طور پر خالی کردیں۔ ترکی المالکی کے مطابق شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ممکنہ ہدف کی نشاندہی کرنے والا نقشہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں مخصوص علاقے کو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب حوثی ملیشیا کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ اگر صنعا پر حملہ کیا گیا تو ریاض کو سخت اور تکلیف دہ جواب دیا جائے گا۔ 

 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید دنیا کی نیوز