News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

دنیا

ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا

Wednesday, 07 October 2026

15 ویوز
ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا


 نئی دہلی میں ووٹر لسٹوں کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا، جس میں کانگریس رہنماؤں نے نریندر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں، تاہم پولیس نے دونوں کو جنتر منتر جانے سے روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو گھیر لیا، بعد ازاں پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق پریانکا گاندھی نے پولیس کی کارروائی کے دوران زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا، جس کے باعث پولیس کو انہیں ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید دنیا کی نیوز