News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

دنیا

ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان

Wednesday, 07 October 2026

9 ویوز
ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان


ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران مزاحمت جاری رکھے گا اور دشمن کو مایوس کرے گا ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی موجودہ ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم ملکی صلاحیتوں پر انحصار ایران کی اصل ترجیح ہے۔ مسعود پزشکیان کے مطابق اتحاد اور باہمی تعاون ایران کی بنیادی طاقت ہے، جبکہ ایرانی قوم کے ہر فرد کے لیے سہارا اور مددگار بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے سماجی تعاون کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا کوئی سہارا نہیں، ایران کو ان کا سہارا بننا ہوگا۔ 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید دنیا کی نیوز