کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
Tuesday, 28 July 2026
دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، باہمی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور مشترکہ مفادات پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے دونوں ممالک کے عزم کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں