ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
Wednesday, 07 October 2026
ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دشمن کی جارحیت روکنے کے لیے پیشگی کارروائیاں کی جائیں گی۔بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت یا دراندازی کی صورت میں پیشگی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور فوج کے ذخائر کو مضبوط بنا دیا گیا ہے۔ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے پرزہ جات بھی ملک میں تیار کیے جا رہے ہیں۔بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے مزید کہا کہ ایران میں بحری جہازوں اور فضائی دفاعی نظام کی تیاری بھی جاری ہے۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں