News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

دنیا

ایران کے خلاف معاشی جنگ سب سے بڑا محاذ ہے: باقر قالیباف

Tuesday, 13 October 2026

6 ویوز
ایران کے خلاف معاشی جنگ سب سے بڑا محاذ ہے: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ اور پابندیوں کے منفی اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی پالیسیاں ایسی ہونی چاہئیں کہ جنگ اور پابندیوں کے باعث عوام کے روزگار اور معاش پر سب سے آخر میں اثر پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسیوں میں عوام کے معاش کا تحفظ اور مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنا اولین ترجیحات ہونی چاہئیں۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ سب سے بڑا محاذ ہے، جو فوجی، سائبر اور نفسیاتی جنگ سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ 

 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید دنیا کی نیوز