کھیل
گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کیلئے ڈچ کوچز کی پاکستان آمد
Wednesday, 07 October 2026
13 ویوز
پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کے لیے دو ڈچ کوچز پاکستان پہنچ گئے۔ڈچ کوچز رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے۔واضح رہے کہ رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس کی مہارت اور تجربہ نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ڈچ کوچز کی خدمات پاکستان میں خواتین ہاکی کے فروغ اور مستقبل میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔پی ایچ ایف کی جانب سے رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں