News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

کھیل

نوواک جوکووچ نے کیریئر کا 102واں ٹائٹل جیت لیا

Wednesday, 07 October 2026

13 ویوز
نوواک جوکووچ نے کیریئر کا 102واں ٹائٹل جیت لیا

ربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے چین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کی 102ویں سنگلز ٹرافی حاصل کرلی۔ بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر انجری کے باعث مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔ 39 سالہ جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر 6-7 (3-7) سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ کے آغاز میں ڈی میناؤر نے ایک گیم جیتی۔ اس کے بعد بائیں ران کی تکلیف کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی نے میچ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔ اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے مسلسل 21ویں سال کم از کم ایک سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ ان سے زیادہ ٹائٹلز صرف جمی کونرز (109) اور راجر فیڈرر (103) نے جیتے ہیں، چین اوپن میں ان کی یہ 34ویں مسلسل فتح اور ساتویں ٹرافی ہے۔ جوکووچ نے کہا کہ رواں سال جسمانی اور صحت کے مسائل کے باعث ان کے لیے کافی مشکل رہا تاہم بیجنگ میں کامیابی نے ثابت کیا کہ وہ اب بھی عالمی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس فتح کے بعد وہ دوبارہ عالمی ٹاپ 10 میں شامل ہوجائیں گے۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید کھیل کی نیوز