News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

پاکستان

ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان

Saturday, 12 September 2026

29 ویوز
ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت اس معاملے پر متفق اور یکسو ہے، دہشت گردی کے خلاف پالیسی میں کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبائی حکومت کے مؤقف اور پالیسی ترجیحات کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود فرائض انجام دے رہی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے کسی صورت بات چیت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سول اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل اتفاق رائے موجود ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کنفیوژن نہیں۔ 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید پاکستان کی نیوز