News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

پاکستان

سرگودھا میں ٹرک کی ٹکر سے بجلی کا پول گر گیا، کرنٹ لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

Saturday, 03 October 2026

5 ویوز
سرگودھا میں ٹرک کی ٹکر سے بجلی کا پول گر گیا، کرنٹ لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

پنجاب کے علاقے سرگودھا میں بجلی کا پول گر نے سے کرنٹ لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

سرگودھا کے علاقے دین کالونی میں افسوسناک حادثے کے دوران ٹرک کی ٹکر سے بجلی کا پول گر گیا، جس کے نتیجے میں بجلی کی تاریں سڑک پر آ گریں، گلی میں کھیلنے والا 3 سالہ بچہ تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب  واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، بچے کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔

 
آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید پاکستان کی نیوز