ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار
Wednesday, 07 October 2026
ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں یورینیم افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بیانات دراصل امریکی مطالبات اور تجاویز ہیں۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی مؤقف تہران کے مطالبات سے متصادم ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر اب تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے پر بات چیت شروع کرنے سے پہلے امریکا کو تہران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ جوہری مواد کی افزودگی سے متعلق تفصیلات پر بعد میں بات چیت کی جاسکتی ہے۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں