News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

پاکستان

بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

Wednesday, 07 October 2026

17 ویوز
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات


راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیلاروس کے سکیورٹی کونسل کے سٹیٹ سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفوچ کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، بیلاروسی اعلیٰ سطح کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ دوطرفہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں بیلاروس سے تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بیلاروسی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید پاکستان کی نیوز