News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

پاکستان

صدر آصف زرداری کی 71 ویں سالگرہ پر گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب

Tuesday, 28 July 2026

28 ویوز
صدر آصف زرداری کی 71 ویں سالگرہ پر گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب

تقریب کے دوران کارکنوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست کی بدولت ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار ہے، صدر آصف علی زرداری باکمال شخصیت اور اعلیٰ پائے کے سیاستدان ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتی رہے گی، جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ہر دور میں مشکلات برداشت کیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی جمہوری نظام کا حصہ ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، پارٹی اداروں کی مضبوطی، آئین و قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری "یس سر" کہنے والے نہیں بلکہ اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہونے والے رہنما ہیں۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید پاکستان کی نیوز