News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

پاکستان

رشوت لینے پر انسپکٹر واسا اور انسپکٹر وائلڈ لائف گرفتار

Thursday, 17 September 2026

26 ویوز
رشوت لینے پر انسپکٹر واسا اور انسپکٹر وائلڈ لائف گرفتار

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی، انسپکٹر واسا اور انسپکٹر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ گرفتار کر لئے گئے۔ 

اینٹی کرپشن لاہور نے چھاپہ مار کر انسپکٹر واسا احسان علی خان کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، انسپکٹر واسا احسان علی خان نے شہری سے پانی کا کنکشن لگانے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔

ایک دوسرے ٹریپ ریڈ میں اینٹی کرپشن لاہور نے انسپکٹر وائلڈ لائف محمد رضوان کو بھی گرفتار کر لیا، انسپکٹر وائلڈ لائف محمد رضوان، کانسٹیبل محمد افضل اور کانسٹیبل نفیس نذیر نے شکار کی اجازت دینے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔

اینٹی کرپشن ٹیموں نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملزمان کے خلاف کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے انہیں گرفتار کیا، ملزمان سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 
آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید پاکستان کی نیوز