News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

پاکستان

10 روپے کا نوٹ بند ہونے کی آخری تاریخ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: سٹیٹ بینک

Thursday, 17 September 2026

26 ویوز
10 روپے کا نوٹ بند ہونے کی آخری تاریخ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی تردید کردی۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش سے متعلق اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، تاہم نئے نوٹوں کی تجویز اس وقت وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو تبدیل یا بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگر اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا تو عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگر مستقبل میں کسی بینک نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اسے تبدیل کرانے کے لیے عوام کو مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق معلومات کے لیے صرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اطلاعات پر اعتماد کیا جائے۔ 

 
آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید پاکستان کی نیوز