News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

تفریح

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ

Wednesday, 07 October 2026

11 ویوز
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ


  یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں نیا موڑ آگیا۔رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے اور بیٹے کیلئے مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد میں وہ اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شریک ہوئے جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ایمان فاطمہ کے وکلا کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہ ہونے کے باعث دونوں فریق تاحال قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔اب معاملہ فیملی کورٹ تک پہنچنے کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع نے ایک بار پھر توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دونوں کی نجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔تاہم نان نفقے کے دعوے اور ازدواجی تنازع سے متعلق حتمی فیصلہ عدالت کی کارروائی اور شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ 

 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید تفریح کی نیوز