News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

تفریح

شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

Tuesday, 13 October 2026

10 ویوز
شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

موسیقی کی دنیا میں ایسی آوازیں بھی ہوتی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ بھی پھیکی نہیں پڑتیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتی ہیں، ایسی ہی آواز کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں سحر طاری کیا استاد نصرت فتح علی خان کی آواز نے۔ موسیقی کی دنیا میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے لازوال فنکار نصرت فتح علی خان نے 13 اکتوبر 1948 کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں آنکھ کھولی۔ موسیقی کے ایک نامور گھرانے سے تعلق رکھنے والے نصرت فتح علی خان نے اپنے والد استاد فتح علی خان سے فنِ گائیکی کی تربیت حاصل کی اور اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے بل بوتے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔ استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں موجود درد، سوز اور روحانیت نے سامعین کے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑے، ’’دم مست قلندر‘‘، ’’میرا پیا گھر آیا‘‘ اور ’’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘‘ جیسی قوالیوں نے انہیں عوام میں بے پناہ مقبولیت عطاء کی۔ آج بھی ان کے مداح ان کی آواز میں گائی گئی قوالیاں، گیت اور غزلیں سن کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ نصرت فتح علی خان نے روایتی قوالی کو عالمی موسیقی کے ساتھ جوڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی، ان کے فن کو دنیا کے مختلف ممالک میں سراہا گیا اور انہوں نے ثابت کیا کہ موسیقی کی زبان کسی سرحد، مذہب یا ثقافت کی پابند نہیں ہوتی۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید تفریح کی نیوز