News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

کاروبار

آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

Wednesday, 07 October 2026

14 ویوز
آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

 آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آٹو پالیسی میں آئی ایم ایف کے اعتراضات تاحال ختم نہ ہوسکے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آٹو پالیسی میں آئی ایم ایف کے اعتراضات اب بھی برقرار ہیں، حکومت 2 کروڑ مالیت تک کی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر فیصلہ نہ کر سکی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 75 ہزار ڈالر مالیت کی الیکٹرک گاڑی پر سیلز ٹیکس 1 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو آٹو پالیسی میں اپنے موقف پر بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ سکیم کے تحت گاڑیوں کی مالیت ایک سال تک تبدیل نہیں ہوگی۔ ذرائع وزارت انڈسٹریز و پروڈکشن کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ نئی آٹو پالیسی پر مذاکرات مزید بھی جاری رہیں گے۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید کاروبار کی نیوز